29 فروری، 2024، 7:20 PM

انتخابات میں بھرپور شرکت سے اسلامی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی، ایرانی ائیر چیف

انتخابات میں بھرپور شرکت سے اسلامی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی، ایرانی ائیر چیف

ایران کے ایئر فورس کمانڈر نے انتخابات کی اہمیت اور اس میں عوام کی بھرپور شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بھرپور شرکت سے اسلامی جمہوریہ کے نظام کو تقویت ملتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایئر فورس کے کمانڈر امیر علی رضا صباحی فرد نے خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کے دوران مسلح افواج کے سپریم کمانڈر (رہبر معظم انقلاب) کی انتخابات سے متلعق سفارشات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کا حکم تمام لوگوں بشمول طلباء، انقلاب اور ایران کے حامیوں کے لیے فصل الخطاب (حتمی راہنمائی) کا درجہ رکھتا ہے۔

جنرل صباحی فرد نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے درپے ہے، لہذا ہر شخص پر واجب ہے کہ وہ دشمنوں کو مایوس کرتے ہوئے اس تقدیر ساز الیکشن میں شرکت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے باشعور اور انقلابی عوام نے ہمیشہ حساس قومی اور مذہبی مواقع پر اپنی بروقت موجودگی کے ذریعے اسلامی انقلاب کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ائیر فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند قوم 45 سالوں سے اس نظام کے دشمنوں کی سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کا بھرپور مقابلہ کرتی آرہی ہے اور یہ اس قوم کے سیاسی شعور میں ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے انتخابات میں عوامی شرکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو تقویت ملنے کے ساتھ قومی یکجہتی میں اضافہ ہوگا اور سب سے بڑھ کر عالمی استکبار اور اس کے گماشتوں کو دندان شکن جواب ملے گا۔

News ID 1922271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha