مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں جمعہ یکم مارچ کو صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔ ملک میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ مقامات پر عوام اپنے نمائندوں کے حق میں رائے دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے پارلیمنٹ کے بارہویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے انتخابات کے ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے اس طرح 2 مارچ 2006 سے پہلے پیدا ہونے والے خواتین اور مرد انتخابات میں حق رائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ