29 فروری، 2024، 10:23 AM

امریکہ، صدر بائیڈن طبی معاینے کے لئے ہسپتال میں داخل

امریکہ، صدر بائیڈن طبی معاینے کے لئے ہسپتال میں داخل

امریکی ذرائع کے مطابق صدر بائیڈن کو طبی معاینے کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت خراب ہونے کے بعد طبی معاینے کے لئے فوجی ہسپتال والٹر ریڈ منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی صحت کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر بائیڈن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میری لینڈ کے فوجی ہسپتال متنقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں صدر بائیڈن کے حریف سابق صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی بڑھتی عمر اور مختلف مواقع پر ان کی عجیب و غریب حرکات اور باتوں کی بنیاد پرمذاق اڑاتے ہوئے صدارتی عہدے کے لئے ان فٹ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے بھی کئی مرتبہ 77 سالہ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرائمری انتخابات میں ٹرمپ کی حریف ریپبلیکن نکی ہیلی نے تنقید کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے جوبائیڈن اور ٹرمپ دونوں کو ان کی زائد عمر کی وجہ سے صدارتی عہدے کے لئے نامناسب قرار دیا ہے۔

News ID 1922257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha