مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں عوام کی کثرت سے شرکت بہت ضروری ہے۔ انتخابات ملک کی تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیارے ملک کو مزید سربلند کرنے کے لئے سب مل کراپنا حصہ ڈالیں اور انتخابات میں شرکت کریں۔
اپنے پیغام میں عبداللہیان نے مزید کہا ہے کہ ہر ووٹ کے بدلے بین الاقوامی برادری میں ایران کا پرچم پہلے سے زیادہ بلند ہوگا۔
یاد رہے کہ ایران میں اگلے جمعہ کو پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ملک بھر سے امیدوار عوامی ووٹوں سے پارلیمنٹ کی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ