مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحرین کے شہریوں نے غزہ کے عوام کے حق میں ریلی نکال کر بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا۔
بحرینی ذرائع نے بتایا ہے کہ بحرین کے الدراز علاقے میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے مزاحمت پر زور دیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سینکڑوں بحرینیوں نے امریکہ اور صیہونی رجیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی تعیناتی کی بھرپور مذمت کی۔
مظاہرین نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی اور منامہ میں اس رجیم کے سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ