22 فروری، 2024، 4:34 PM

حزب اللہ نے مقبوضہ شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل داغے

حزب اللہ نے مقبوضہ شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل داغے

حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں اور "کفر شوبا" کی بلندیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو دسیوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقے "ہار دوف" (شبعا کے میدان) کو درجنوں کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان سے "کفر شوبا" کے اسرائیلی فوجی ٹھکانے السماقہ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے الخیام، کفرکلا اور مارون الراس قصبوں کو بھی نشانہ بنایا۔

News ID 1922099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha