20 فروری، 2024، 5:32 PM

عراق: سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

عراق: سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

عراقی سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی نے منگل کے روز صوبہ الانبار میں ایک کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے حشد الشعبی فورسز کے ساتھ مل کر فلوجہ شہر کے جنوب میں واقع النعمیہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے جنوب میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری طرف صوبہ کرکوک میں سیکورٹی فورسز کے ایک اور آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ادھر عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں داعش کے ایک سرغنے کو گھات لگا کر ہلاک کردیا جب کہ وہ جعلی شناختی دستاویزات کے ذریعے اس علاقے میں داخل ہوا تھا۔

News ID 1922052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha