مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی دفاعی ادارے کے سربراہ جنرل غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ دنیا بحری طاقت کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگاچکی ہے اسی لئے ہر ملک اپنی بحریہ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ایران نے بھی بحریہ کو خاص اہمیت دیتے ہوئے سمندری حدود کی سیکورٹی کو یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی ترقی کے لئے پرامن ماحول کا ہونا ضروری ہے۔ ایران نے گذشتہ چند سالوں کے دوران خلیج فارس میں بحری طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ ایرانی بحریہ کی طاقت کی وجہ سے امریکہ نے اپنے بحری بیڑے کو خطے سے نکال کر امریکہ منتقل کردیا ہے۔ قطر سے امریکی بحریہ کی منتقلی کی وجہ بھی یہی ہے۔
جنرل جلالی نے کہا کہ آج غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کو پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ امریکہ صہیونی حکومت کے ساتھ ان جرائم میں برابر شریک ہے کیونکہ امریکی پشت پناہی کے ساتھ صہیونی حکومت فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔ امریکہ کو عالمی برادری کے سامنے ان مظالم کا جواب دینا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ