15 فروری، 2024، 12:15 PM

فلسطینی مجاہدین کا جوابی حملہ، اسرائیلی شہر عسقلان پر میزائلوں کی بارش

فلسطینی مجاہدین کا جوابی حملہ، اسرائیلی شہر عسقلان پر میزائلوں کی بارش

القدس بریگیڈ نے صہیونی شہر عسقلان پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہر عسقلان اور جنوبی شہروں پر فلسطین سے مجاہدین نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں عسقلان پر میزائل برسائے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملوں کے بعد عسقلان اور اس کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

اسرائیل نے حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ تاہم مقامی ذرائع نے حملوں کو تباہ کن قرار دیا ہے۔

طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ اور غرب اردن میں جارحانہ کاروائیوں کے جواب میں مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل کے اندر اور باہر صہیونی تنصیبات کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا ہے

News ID 1921910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha