مہر خبررساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ مانیٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا: اب تک غزہ کی پٹی میں 160 سے زائد اسکولوں کو اسرائیل نے براہ راست حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
دوجارک نے غزہ بھر میں اسکولوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سیٹلائٹ امیجز کے تجزیے اور تشخیص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: انسانی ہمدردی کے شعبے میں ہمارے ساتھی کی تشخیص سے پتہ چلتا ہے کہ 162 اسکولوں کی عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ تعداد غزہ کے کل 563 اسکولوں کے تقریباً 30 فیصد کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ان میں سے کم از کم 26 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ان حملوں سے تقریباً 175,000 طلباء اور 6,500 سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے ہیں۔ غزہ میں کم از کم 55% اسکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ طوفان الاقصی کے جواب میں اسرائیلی فوج پچھلے 4 ماہ سے غزہ کی پٹی کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے اب تک 28 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ