14 فروری، 2024، 9:15 PM

جنوبی لبنان پر اسرائیلی رجیم کی بمباری، صیہونی ذرائع

جنوبی لبنان پر اسرائیلی رجیم کی بمباری، صیہونی ذرائع

صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کر کے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بڑے پیمانے پر فضائی کی حملے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے کچھ دیر پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق کے جنوبی لبنان میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

فضائی حملوں کے نئے راونڈ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقوں نبطیہ، ادشیت، الشہبیہ، السوانح اور جبشیت پر بمباری کی ہے۔

دوسری طرف لبنانی میڈیا کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے کے حوالے سے تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔

ادھر حزب اللہ نے آج مقبوضہ علاقوں کی صفد بستی کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

News ID 1921901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha