اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں نبطیہ اور بقاع شرقی میں شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے المحمودیہ کے علاقے میں حملے کیے، جبکہ المحمودیہ، العیشیہ اور الجرمق کے درمیانی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
علاوہ ازین، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبل الرفیع، شمسطار، الجبور کی پہاڑیوں، کوہ صافی، کفرحمام اور سجد کی پہاڑیوں پر حملے کیے۔
صہیونی میڈیا نے بھی خبردار کیا ہے کہ دشت بقاع اور نبطیہ میں جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوب لبنان کے مجدل سلم اور شقرا کے درمیان ایک سڑک پر ایک گاڑی ڈرون حملے کا شکار بھی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ