22 جنوری، 2024، 5:01 PM

تل ابیب خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اردنی وزیر خارجہ

تل ابیب خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اردنی وزیر خارجہ

اردن کے وزیر خارجہ نے خطے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی موجودہ پالیسیوں سے خطے میں امن و سلامتی کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے اور مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا ہے کہ صیہونی رجیم جب تک غزہ کے خلاف جنگ سے دستبردار نہیں ہوتی تب تک امان غزہ کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردن جنگ بندی سے پہلے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی موقف کی سختی سے مخالفت کرنے کے ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کے جامع فریک ورک سے باہر کسی بھی طریقہ کار کو مسترد کرتا ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ اسرائیل اپنی موجودہ پالیسیوں سے خطے میں امن و سلامتی کے مستقبل کو تباہ کر دے گا اور فلسطین کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔
لہذا اب وقت آگیا ہے کہ امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے خطے میں امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزاری جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہم جنگ بندی کے قیام اور تنازعات کے خاتمے کے لیے یورپ کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ نے مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: بے پناہ قتل عام سے نہ صرف خطے میں امن و سلامتی قائم نہیں ہوتی بلکہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

News ID 1921426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha