11 جنوری، 2024، 6:50 PM

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں میں شدت، صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں میں شدت، صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کے تین سرحدی ٹھکانوں المطلہ، البغدادی اور ادمیت پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔ جس کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی شمالی بستیوں میں بڑے پیمانے پر جنگی خطرے کا سائرن بج گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

حزب اللہ کے دو الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ : غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور اس کی بے خوف مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کے مرکزی ٹھکانے المطلہ اور البغدادی کو صبح کے وقت میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

ادھر عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کی ادمیت بیس کو حزب اللہ نے اینٹی آرمر میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صہیونی ناجائز بستیوں یفتاح، دیشون، المالکیہ، راموت اور نفتالی میں جنگی خطرے کے خوف سے سائرن بجایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے بھی جنوبی لبنان کے قصبے حنین پر بمباری کی ہے۔

News ID 1921205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha