8 جنوری، 2024، 1:37 PM

اعلیٰ رہنماوں کی شہادت سے مقاومت پر کوئی اثر نہیں ہوگا، حماس

اعلیٰ رہنماوں کی شہادت سے مقاومت پر کوئی اثر نہیں ہوگا، حماس

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ بیروت میں صالح العاروری پر حملے کے باوجود حماس اپنی جدوجہد پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کی جانب سے تنظیم کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کو شہید کرنے سے تنظیم کی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین مہینے اسرائیل کی جانب سے سخت ترین حملوں کے بعد غزہ کی چار فیصد آبادی شہید یا زخمی ہوگئی ہے جبکہ انیس لاکھ لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شمال اور جنوب میں فلسطینی مجاہدین دشمن صہیونیوں کا بہترین انداز میں مقابلہ کررہے ہیں۔ غزہ اور غرب اردن میں دشمن کو قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے اس کے برعکس مجاہدین نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے گھر اور ملک سے بے دخل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ہمارا ایک ہی ملک اور ایک گھر ہے۔ فلسطین اور وہاں کی حکومت کے بارے میں فلسطینی عوام فیصلہ کریں گے۔

News ID 1921129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha