مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: دہشت گردی کے واقعے کے شہداء کی نماز جنازہ آج کرمان کے گلزار شہداء میں ادا کی گئی جس میں صدر رئیسی، جنرل سلامی اور دیگر اعلی سرکاری حکام سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔
شہداء کے جسد ہائے خاکی کو کرمان کے قبرستان "گلزار شہداء" منتقل کیا جارہا ہے۔
شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔
شہداء کے اہل خانہ کی گریہ و زاری کے دلخراش مناظر
صدر رئیسی نے کہا کہ دہشت گردانہ واقعے کا دندان شکن جواب دیں جس کے وقت اور جگہ کا تعین اسلامی جمہوریہ کی افواج کریں گی۔
حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکہ کے مذموم منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے داعش کو نیست و نابود کر دیا جس پر دشمن سیخ پا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا درست تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ مزاحمتی قوتیں کہ جن کے پاس بحری یا فضائی طاقت نہیں ہے لیکن وہ ایمان کی طاقت سے صیہونی رجیم کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
ابراہیم رئیسی نے کرمان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرمان کے لوگ با بصیرت، انقلابی اور ہمیشہ میدان نبرد میں حاضر اور مختلف امتحانات میں ہمیشہ سرخرو رہے ہیں۔
انہوں نے شہید سلیمانی کے مکتب کو مکتب حسینی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے کرمان کے عظیم خاندانوں کو جان لینا چاہئے کہ تمہارے عزیزوں کے پاکیزہ خون نے انسانی معاشرے میں بیداری پیدا کی ہے۔ اور آپ کے پیاروں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ میدان میں عوام کی موجودگی نے دشمن سے سکون چھین لیا ہے اور دشمن مایوسی کے عالم میں دہشت گردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے۔
لیکن خدا کا وعدہ ہے کہ حق کو فتح حاصل ہوگی اور باطل مات جائے گا۔طوفان الاقصیٰ کا خاتمہ صیہونی رجیم کا خاتمہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ