مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا کہ اس رجیم کے حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو ہٹانے کے واشنگٹن کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عبرانی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے امریکی حکومت سے بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔
صیہونی سرکاری چینل 12 نے بعض ذرائع کے حوالے سے بتایا: اسرائیل نے لبنان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے واشنگٹن کو اپنے طیارہ بردار بحری جہاز کو خطہ چھوڑنے سے روکنے کی کوشش کی۔
آپ کا تبصرہ