1 جنوری، 2024، 11:06 AM

شہید سلیمانی تمام حکومتی عہدیداروں کے لئے نمونہ عمل ہیں، صدر رئیسی

شہید سلیمانی تمام حکومتی عہدیداروں کے لئے نمونہ عمل ہیں، صدر رئیسی

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کو تمام حکومتی اعلی حکام کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز ہونا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی نے خطے میں مخصوصا فلسطین اور لبنان میں مقاومتی تنظیموں کو طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہ حکومتی اعلی حکام کے لئے بھی نمونہ عمل ہیں۔

صدر رئیسی نے حکومتی اہلکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز ہونا چاہئے جس سے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں۔ 

انہوں نے حکام کو تاکید کی کہ ملکی پیداوار میں اضافے پر زیادہ توجہ دیں۔ مرکزی بینک کو بھی چاہئے کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مدد یقینی بنائے۔ 
 

News ID 1920965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha