29 دسمبر، 2023، 1:08 PM

عرب لیگ پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کردیا

عرب لیگ پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کردیا

عرب لیگ کی پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے غزہ میں جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب لیگ کی پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے خلیل عطیہ پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کے سامنے صیہونی پرچم کو آگ لگا دی۔

عبرانی زبان کے اخبار یردیعوت احارونوت کے مطابق اس واقعے کے بعد صیہونی حکومت کی طرف سے سفارتی ذرائع سے اردن کو احتجاجی پیغام بھیجا گیا ہے۔

قبل ازیں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران اردنی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ملاقات میں الخصاونہ نے اس کے لیے حالات پیدا کرکے فلسطینیوں کو غزہ یا مغربی کنارے سے نقل مکانی کے بارے مین شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسے جنگ کا اعلان سمجھتے ہیں۔

News ID 1920909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha