مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی جانب سے رہائشی مکانات اور عمارتوں پر حملے جاری ہیں۔ خان یونس کے قصبے الامل میں رہائشی عمارتوں پر صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں درجنوں فلسیطنی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بمباری کی زد میں آنے سے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شہید یا زخمی ہوگئی ہے۔
علاوہ ازین غزہ کے وسطی علاقے میں صہیونی جنگی طیاروں نے شدید حملے کئے ہیں۔ بنی سہیلا کے علاقے میں صہیونی حملے کے بعد متعدد فلسطینی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دیر البلح کے علاقے سے بھی حملوں اور نقصانات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ