19 دسمبر، 2023، 10:09 AM

یمنی فوج کی دھمکی کے بعد 46 کشتیوں نے راستہ بدل دیا

یمنی فوج کی دھمکی کے بعد 46 کشتیوں نے راستہ بدل دیا

یمنی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی کے بعد کشتیوں نے راستہ بدل دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے امریکی جریدے بلومبرگ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے بعد 46 کشتیوں نے اسرائیل جانے کے لئے اپنا رخ جنوبی افریقہ کی جانب موڑدیا ہے۔

جریدے کے مطابق بحیرہ احمر کے راستے میں سیکورٹی کو خطرہ ہونے کی وجہ سے مزید 78 کشتیاں اپنا سفر معطل کرکے اس سلسلے میں احکامات کی منتظر ہیں۔

رائٹرز نے بھی کہا ہے کہ بیلجئم کی بحری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک اس کی کشتیاں بحیرہ احمر سے گزرنے سے اجتناب کریں گی۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے جس کے بعد کئی کشتیوں پر بحیرہ احمر میں باب المندب کے نزدیک حملے ہوچکے ہیں۔

News ID 1920690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha