مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج نے سکیورٹی خطرات سے بروقت نمٹنے کے لئے شمال مشرقی سرحدی علاقوں میں آرٹلری ایمونیش، ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجی سے لیس فورسز تعینات کر دی ہے۔
ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی شمال مشرقی سرحدوں میں افواج کی تعیناتی مقامی عسکری منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے جہاں زمینی افواج کی کمی ہے۔ اس ہدف کے تحت ملک کی زمینی افواج کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
برّی فوج کے کمانڈر کے مطابق ماضی میں فوجی سطح پر کوئی مقامی منصوبہ بندی نہیں تھی جو یقینی طور پر اس مسئلے کو حل کر سکے۔ اس لیے ہم نے یہ منصوبہ بنایا اور اس پر عمل درآمد کیا۔
انہوں نے دلیل دی کہ یہ مقامی عسکری پلاننگ ایران کے سرحدی علاقوں میں میزائلوں، ڈرونز کے استعمال کے ساتھ ہو رہی ہے جس کا مقصد کسی بھی خطرے کے پیش نظر فیصلہ کن اور مناسب وقت پر آپریشنل منصوبہ بندی کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ