مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پہلی شب کی مجلس عزا آج تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں میں منعقد ہوئی
مجلس کا آغاز معروف بین الاقوامی قاری محمد رضا پورزرگری نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا جس کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خدا کے لئے قیام کرنے کے بارے میں قرآن کریم کی ایک آیت کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو سماجی، ثقافتی اور سیاسی میدان میں خدا کے لئے قیام کا واضح عملی نمونہ قرار دیا۔
اس سال بھی متعدی امراض کے مسلسل پھیلاؤ اور صحت کے رہنما اصولوں کی تعمیل پر وزارت صحت کی تاکید کی وجہ سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں گزشتہ سال کی طرح عزاداری منعقد کی جائے گی جس میں شہداء کے اہل خانہ سمیت محدود عزاداروں کی شرکت ممکن ہوگی۔
آپ کا تبصرہ