12 دسمبر، 2023، 8:39 PM

ایران اور قطر کے مشترکہ اقتصادی تعاون کی نو یاد داشتوں پر دستخط

ایران اور قطر کے مشترکہ اقتصادی تعاون کی نو یاد داشتوں پر دستخط

ایران اور قطر کے حکام نے تجارت، معیشت، صنعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشتعکہ تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور قطر کے حکام نے تجارت، معیشت، صنعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشتعکہ تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

نویں ایران قطر مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کی اختتامی تقریب میں اقتصادی تعاون کی دستاویز پر ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ محمد بن حمد بن قاسم العبداللہ آل ثانی کے درمیان دستخط ہوئے۔

فریقین نے توانائی (پانی اور سیوریج، بجلی، تیل، گیس اور ماحولیات) کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور تجربات اور تکنیکی معلومات کے تبادلے، پانی کے شعبے میں خصوصی تربیتی کورسز کے انعقاد پر زور دیا جس میں اسیوریج ٹیکنالوجیز، شمسی اور قابل تجدید توانائی، دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مشاورت اور معاہدے کے شعبوں میں تعاون، اور دونوں ممالک کی بجلی کی صنعت سے متعلق سازوسامان کی تیاری وغیرہ قابل ذکر ہے۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک نے بینکنگ، انشورنس، اور کسٹمز کے باہمی تعامل، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات، فری زونز اور سرمایہ کاری میں تجارتی اور صنعتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سماجی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دونوں ممالک نے سیاحتی تعاون کی تکنیکی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے، میڈیکل سائنسز یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور طلباء اور یونیورسٹی کے لیکچررز کے تبادلے اور ادویات اور خطے میں حلال فوڈ کے شعبے میں باہمی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

News ID 1920543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha