مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی پولیس نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہری اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف اور فوری جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے جارہے تھے تاہم مظاہرین میں سے بیشتر کو امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دراین اثناء قدس الاخباریہ نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کے کارکن کانگریس کی عمارت کے سامنے دھرنا دے رہے تھے۔
امریکی پولیس نے صہیونی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
آپ کا تبصرہ