12 دسمبر، 2023، 10:56 AM

شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کا صہیونی فورسز کے ٹھکانوں پر شدید حملہ

شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کا صہیونی فورسز کے ٹھکانوں پر شدید حملہ

حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے المطلہ قصبے میں واقع صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے خبر دی ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے منگل کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں دو مکانات تباہ ہوگئے ہیں جہاں صہیونی فوجی رہائش پذیر تھے۔

دراین اثناء حزب اللہ نے ایک بیان میں برانیت فوجی اڈے کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جس میں کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔شتولا کے قصبے میں بھی صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے سرحدی قصبوں میں حملہ کرکے ایک شہری کو شہید کردیا ہے۔

News ID 1920525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha