10 دسمبر، 2023، 9:50 AM

صنعاء پر حملے کی حماقت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمنی رہنما

صنعاء پر حملے کی حماقت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمنی رہنما

یمنی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے صنعاء پر حملے کی حماقت کی صورت میں یمنی مسلح افواج شدید ردعمل دکھائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزیراطلاعات ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن پر حملے کی غلطی کی صورت میں ان کے حساس مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والی تمام کشتیوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

الشامی نے مزید کہا کہ یمن پر گذشتہ 9 سالوں سے جارحیت جاری ہے۔ محاصرے کے باوجود یمن نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے حملوں کی وجہ سے صہیونی کشتیاں بند ہوگئی ہیں اور اسرائیل نے دوسرے ممالک کے جھنڈے لگاکر کشتیوں کو گزارنا شروع کیا ہے لیکن ہم انتباہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے لئے سامان لے جانے والی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

الشامی نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطین میں محصور عوام کے لئے امدادی سامان کی رسائی اور غزہ کے خلاف جارحیت بند کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

News ID 1920480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha