یمنی فورسز کا سعودی عرب پر سب سے بڑا حملہ/10 ڈرونز سے آرامکو کو نشانہ بنایا

یمنی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کے 10 ڈرونز نے سعودی عرب کی تیل کی کپمنی الشیبہ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تیل کمپنی میں آگ لگ گئی ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی حساس جگہوں پر رہنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی حساس جگہوں سے خارج ہوجائیں کیونکہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر یمن پر جارحیت اور بہیمانہ بمباری جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

News Code 1893001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =