مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ آج انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں افراد نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں اور عوام کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف انڈونیشیائی عوام کا یہ تیسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے 22 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے قطر اور مصر کی ثالثی سے غزہ کی پٹی میں چار روزہ جنگ بندی پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
تاہم 27 نومبر کو فریقین نے جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا لیکن ایک دن بعد ہی اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بہانے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دئے جس کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ