26 نومبر، 2023، 2:00 PM

2800 پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں رضاکارانہ خدمات کے لئے تیار

 2800 پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں رضاکارانہ خدمات کے لئے تیار

غزہ میں قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں معصوم بچوں اور زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے اور جنگی شہر میں 24 گھنٹے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی مدد کرنے کے لیے پاکستان سے 2 ہزار 800 ڈاکٹرز نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٖڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بھی انہی 2 ہزار 800 پاکستانی ڈاکٹرز میں شامل ہیں جو غیر سرکاری تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی کال پر غزہ میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اپنے فیملی کو جب اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا تو ان کے والد نےکہا کہ ’فلسطین کے لوگوں کو میرا سلام کہنا‘۔

پاکستان کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کا سب سے مؤثر طریقہ الگ الگ کام کرنے کے بجائے ایک ساتھ کام کرنا ہے۔

غیر سرکاری تنظمین اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو پاکستانی حکومت کی پالیسیوں اور پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے وسائل، مثال کے طور پر چاہے وہ رضاکار ہوں، امدادی اشیاء،یا پھر ادویات وہں، انہیں این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔‘

News ID 1920199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha