26 نومبر، 2023، 8:17 AM

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بحیرہ احمر میں صہیونیوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ برقرار ہے، یمن

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بحیرہ احمر میں صہیونیوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ برقرار ہے، یمن

یمنی وزیر اعظم کے دفاعی امور کے معاون نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں صہیونیوں کا راستہ روکنے کا فیصلے برقرار اور ہر قسم کے حملوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ المیادین کے مطابق یمنی وزیر اعظم کے معاون دفاعی امور جلال الرویشان نے جنگ کی خبروں کی کوریج کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر کہا کہ المیادین اور دیگر تمام چینلوں کو نامہ نگاروں کی شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی غزہ سے مختص ہے لہذا ہمارے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں صہیونیوں کا راستہ روکنے کے عزم پر باقی ہیں۔

الرویشان نے مزید کہا کہ یمن کا سیاسی اور عوامی موقف واضح ہے۔ فلسطین کی حمایت ہماری قومی، عربی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے اور موقف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ، اسرائیل اور سعودی اتحاد کے حملوں کا سامنا اور مقابلہ کرنے لئے تیار ہیں۔ گذشتہ نو سالوں کے دوران سعودی اتحاد ہمارا بال بھیکا نہیں کرسکا ہے۔

News ID 1920185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha