18 نومبر، 2023، 11:29 PM

ایران اور پاکستان کا مشترکہ گیس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا مشترکہ گیس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کے وزارئے توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں بین الاقوامی توانائی کی نمائش کے 23ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے ایران کے دورے کے بعد پاکستان کے وزیر توانائی محمد علی نے ایران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کی تعمیر کے لیے اپنے ملک کے عزم کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے توانائی حکام ایران کی گیس پائپ لائن کی پاکستان تک ترسیل کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں نے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کے بارے میں اتفاق کای اس سلسلے میں توانائی کے شعبے کے اعلی عہدیدار اگلے دو سے تین مہینوں کے دوران ملاقات کریں گے۔

محمد علی نے مزید کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کے بعد پاکستان ایران سے مزید بجلی سپلائی کرسکے گا۔ 

اپنے دورہ تہران کے موقع پر پاکستانی وزیر توانائی نے ایرانی ہم منصب سمیت اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر توانائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
 

News ID 1920070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Ambeer ali IR 19:46 - 2023/11/19
      2 0
      Apni bat se mukar jatay hen Pakistan govt
    • Sayed PL 22:47 - 2023/11/19
      0 0
      Apni bat se mukar jatay hen Pakistan govt