18 نومبر، 2023، 9:06 PM

غزہ کے تمام ہسپتال بند کردیئے گئے

غزہ کے تمام ہسپتال بند کردیئے گئے

غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زفوت نے آج بتایا کہ اس وقت غزہ میں کوئی بھی ہسپتال کام نہیں کر رہا ہے، سب بند کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زفوت نے علاقے کے تمام ہسپتالوں کے بند کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں طبی خدمات پیش نہیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الشفا ہسپتال سے زخمیوں کو باہر نہیں نکال سکتے، اس ہسپتال میں درجنوں مریض موجود ہیں جو ہسپتال سے باہر نکلنے کی توانائی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف 5 ڈاکٹر الشفا ہسپتال میں ہیں لیکن کوئی بھی ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں کام نہیں کر رہا ہے۔

محمد زفوت نے کہا کہ الشفا ہسپتال کے آئی سی یو کے زیادہ تر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور یہ کہ تین دن سے غاصب فوجی الشفا ہسپتال میں تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ اس ہسپتال میں ہتھیار ہیں جبکہ الشفا ہسپتال ایک غیر فوجی عمارت ہے۔

News ID 1920067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha