مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کی زارعیت بیس کو جنوبی لبنان سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھاونی کو آگ لگ گئی۔
المیادین کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے جواب میں قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے "رامیہ" پر توپ خانے سے حملہ کیا۔
انہوں نے جنوبی لبنان کے قصبے "محیبیب" کے اطراف میں قابض فوج کے ڈرون حملے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنوبی لبنان کے قصبے "ماروحین" میں کئی ہیکٹر اراضی صیہونی فورسز کی گولیوں کی زد میں آ گئی۔
المیادین کے نامہ نگار نے لبنان کی جنوبی سرحدوں میں واقع قابض صیہونی فوج کے ٹھکانے "برکہ ریشا" سے لبنانی قصبوں رامیہ، مروحین اور بیت لیو پر بھی گولہ باری کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ