مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی علاقائی ممالک کی اقتصادی تنظیم اکو کے سولہویں اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میزبان ملک کے صدر شوکت میرضائف کے ساتھ ملاقات کی۔
صدر رئیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، آئی ٹی، مواصلات اور بینکی امور میں تعاون میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ازبکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط بڑھانا ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے۔ علاقائی ممالک کی تنظیموں کو رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہئے۔
اس موقع پر میزبان ملک کے صدر میرضایف نے صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اعلی سطح پر تعلقات بڑھانے میں مزید پیشرفت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع میسر آئے گا۔
آپ کا تبصرہ