8 نومبر، 2023، 12:47 PM

اسرائیل کی شکست اور امریکی زوال سے عالمی سلامتی ممکن ہوگی، جنرل سلامی

اسرائیل کی شکست اور امریکی زوال سے عالمی سلامتی ممکن ہوگی، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے صہیونی حکومت کی شکست اور امریکہ کے زوال کو دنیا میں سکون اور سلامتی کا باعث قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے 13ویں مالک اشتر فیسٹیول اعلی کمانڈروں، عہدیداروں اور منیجروں کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کو خطے اور عالمی سطح پر نئے چلینجز کا سامنا ہے۔ دنیا میں موجود طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور انقلاب اسلامی کو مزید وسعت ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اسرائیل ایک بوسیدہ دانت کی مانند ہے جو جڑ سے الگ ہو چکا ہے اور اپنے زوال کو محسوس کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکیوں نے اپنے ساکھ کے زوال کو درک کرلیا ہے۔ ایسے میں دنیا ہمارے انقلاب اسلامی کی عظیم اقدار کے ساتھ مزید آشنا ہورہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس بات پر تاکید کی کہ آج انقلاب اسلامی دلوں اور دلوں کو فتح کر رہا ہے اور کہا کہ سماجی اور سیاسی سطح پر انقلاب اسلامی حیرت انگیز طور پر ترقی کررہا ہے کیونکہ اسلامی انقلاب کی اقدار کی فطرت انسانیت کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ میں ہونے والے جرائم میں امریکہ اور اس کے حامی ممالک کے چہروں سے پردہ ہٹا رہے ہیں۔ امریکی اب گمراہی کے راستے پر پھنس چکے ہیں اور ایسے شخص کی طرح سرگرداں ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں ہے اور وہ راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہے۔

میجر جنرل سلامی نے ایمان اور بیداری کو راہکشا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم پر دنیا کے لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ علم اور کا کردار سب سے زیادہ موثر ہوتا ہے۔ ہمارے دشمنوں کے پاس حکمت عملی اور سیاست کا فقدان ہے۔

جنرل سلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پوری تاریخ میں امریکہ کبھی اتنا تنہا نہیں ہوا اور کہا آج امریکہ اپنی ماضی کی عالمی حیثیت کھو چکا ہے اور ایک ایسی حکومت پر سرمایہ کاری کررہا ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ امریکی حکام عقل اور سو سے عاری ہونے کی یہی بڑی دلیل ہے۔

آخر میں تیرہویں مالک اشتر فیسٹیول میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

News ID 1919880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha