مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے افراد میں سے 2 افراد کا تعلق جھارکنڈ سے ہے اور 2 کولکتہ کے ہی رہائشی ہیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گیٹ نمبر 6 جب کہ دیگر 2 افراد کو بلاک جی 1 سے حراست میں لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا تاہم کسی قسم کا نعرہ نہیں لگایا۔
کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
آپ کا تبصرہ