22 اکتوبر، 2023، 10:57 AM

صہیونی فوج کا قہوہ خانے پر حملہ، 12 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

صہیونی فوج کا قہوہ خانے پر حملہ، 12 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

صہیونی فوج نے غزہ میں قہوہ خانے پر حملہ کیا جس میں 12 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک قہوہ خانے پر حملہ کرکے 12 فلسطینی بے گناہ شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

دوسری جانب المیادین نے اپنے نامہ نگاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی افواج نے غزہ کے علاقوں رفح، دیرالبلح، کوی الزیتون اور بیت لاھیا پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ ترین واقعے کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے پر صہیونی دہشت گرد فورسز نے بھاری توپخانے سے حملہ کیا ہے۔

درایں اثناء بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ہر گھنٹے میں پانچ جب ہر روز 120 فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک 1661 فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اب تک صہیونی حملوں میں 4200 فلسطینی شہید اور 13000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ 10000 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1919575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha