مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کو یمنی حوثیوں کی جانب سے جنگ کے لئے رضاکاروں کے نام اندراج کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس سے تل ابیب کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجو تل ابیب کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں۔
گذشتہ صنعاء میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
صنعاء کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی ریلیاں نکالی گئی تھیں جن میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے اپنا نام اندراج کرائیں۔
دوسری جانب یمن کی وزارت خارجہ نے فلسطین میں ہسپتال پر صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے سے خطے کی سلامتی پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے لئے ہم آپ کے حامی ہیں اور تیار ہیں کے نعرے لگائے تھے۔
آپ کا تبصرہ