17 اکتوبر، 2023، 3:28 PM

صیہونی فوج کی جنوبی لبنان سے میزائل حملوں کی تصدیق، ذرائع

صیہونی فوج کی جنوبی لبنان سے میزائل حملوں کی تصدیق، ذرائع

صیہونی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹھکانوں کو جنوبی لبنان سے اینٹی آرمر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے شہر نبطیہ میں النشرہ کے نامہ نگار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے عیتا الشعب اور الضھیرہ کے نواحی علاقوں کے علاوہ الرمیش کے مضافات اور بعض دیگر علاقوں پر بھی گولہ باری کی۔

اس دوران غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر اپنی ایک فوجی پوسٹ پر اینٹی آرمر میزائل سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: لبنان کی سرحد پر ہماری ایک آرمی پوسٹ پر اینٹی آرمر میزائل داغا گیا۔

صہیونی فوج نے سرحدی دیوار پر توپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رجیم کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1919455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha