17 اکتوبر، 2023، 1:51 PM

ایران میں شمالی کوریا کا تجربہ نہ دہرایا جائے، آئی اے ای اے

ایران میں شمالی کوریا کا تجربہ نہ دہرایا جائے، آئی اے ای اے

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا میں ہونے والی ناکامی سے سبق لیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ رفائل گروسی نے منگل کی صبح کہا ہے کہ دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا کی طرح ناکام نہیں ہونا چاہئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ممالک کو اطمینان حاصل کرنا چاہئے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں شمالی کوریا کی طرح مذاکرات بند گلی میں نہ پہنچیں۔

گروسی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کریں اور ایران کے بارے میں گفت و شنید کریں تاکہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے حوالے سے شکست سے دوچار نہ ہوجائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران عالمی ادارے کے انسپکٹرز کو اجازت نامہ توسیع کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔

اس سے پہلے شمالی کوریا کی وزارت جوہری توانائی کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی اے ای اے امریکی دسترخوان پر پلنے والا آلہ کار ہے۔
 

News ID 1919445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha