9 اکتوبر، 2023، 12:49 PM

فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، شمالی کوریا

فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، شمالی کوریا

صدر کم جونگ اون نے صہیونی حکومت کے خلاف فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین عربوں اور مسلمانوں تک منحصر نہیں ہے بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے فلسطینی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن میں صہیونی حکومت پر حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ میں فلسطینوں کی حمایت کرتا ہوں۔ فلسطین صرف عربوں اور مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مسلسل مظالم اور مسجد اقصی کی توہین کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ کے اطراف میں مسلح کاروائی شروع کی ہے جس میں سینکڑوں صہیونی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

مقاومت کے حملوں کے ردعمل میں صہیونی حکومت نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1919271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha