9 اکتوبر، 2023، 11:39 AM

صہیونی حکومت کی مدد کے لئے 25 امریکی طیارے اور 6 بحری جہاز روانہ

صہیونی حکومت کی مدد کے لئے 25 امریکی طیارے اور 6 بحری جہاز روانہ

امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ واشنگٹن طیارہ بردار بحری جہاز اور 20 سے 25 جنگی طیارے اسرائیل کی مدد کے لئے مشرق وسطی روانہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی چینل سی این این کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کی مدد کے لئے 20 سے 25 جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق جنگی امداد بھیجنے کا مقصد ایران کو جنگ میں شامل ہونے سے روکنا یا جنگ کا دائرہ اسرائیل سے باہر تک پھیلنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت کے لئے جنگی کشتیوں کا ایک گروہ مشرقی مدیترانہ میں روانہ کرے گا۔ اس حوالے سے امریکی بحریہ کا بڑا بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بھی مشرق وسطی کی جانب روانہ کرنے کا احتمال ہے۔

پینٹاگون نے طیارہ بردار کشتی کو اسرائیل کی مدد اور مشرقی مدیترانہ روانے ہونے کا حکم دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار کشتی پر 5 ہزار اہلکار تعیینات ہوں گے اور کشتی کے ساتھ متعدد جنگی کشتیاں بھی ہوں گی تاکہ ہر قسم کی حالات میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

امریکی ذرائع کے مطابق طیارہ بردار کشتی کی تعییناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ جنگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے البتہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے حماس پر حملے کے سلسلے میں تل ابیب کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

News ID 1919270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha