2 اکتوبر، 2023، 11:38 AM

میلاد النبی ﴿ص﴾ اور ولادت امام جعفر صادق ﴿ع﴾ کے موقع پر؛

رہبر معظم انقلاب نے 2 ہزار مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

رہبر معظم انقلاب نے 2 ہزار مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ اور امام صادق ﴿ع﴾ کے یوم ولادت کے موقع پر 2 ہزار سے زائد مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر متعدد ایرانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں دو ہزر سے زائد ایسے مجرموں کے لیے جو متعلقہ کمیشن میں ضروری شرائط پر پورا اترتے پائے گئے تھے معافی اور سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئین کے مطابق ان کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

ان قیدیوں کو عوامی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں سے متعلق عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

News ID 1919123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha