23 ستمبر، 2023، 10:42 AM

ایران کی سالمیت کے خلاف امریکی بیان پر سوئس سفیر دفتر خارجہ طلب

ایران کی سالمیت کے خلاف امریکی بیان پر سوئس سفیر دفتر خارجہ طلب

امریکہ اور خلیج فارس کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان پر ردعمل دکھاتے ہوئے ایران نے امریکی نمائندگی کرنے والے سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے وزارئے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری ہونے کے بعد احتجاج کرنے کے لئے تہران میں امریکہ کی نمائندگی کرنے والے سوئیٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک نے تین جزیروں پر ایرانی حاکمیت کے خلاف بیان دیا تھا جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی تھی۔

بیان پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایران کی سالمیت کے خلاف بیان پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ایران نے سوئس سفیر پر واضح کردیا کہ ایران اپنی سلامتی اور مفادات کی حفاظت کے لئے سنجیدہ ہے اور امریکی کی جانب سے تجارتی اور دیگر امور میں درپیش خطرات کے پیش نظر خصوصی اور ضروری اقدامات انجام دے گا۔

سفیر کو بتایا گیا کہ ایران خطے کی سلامتی کے حوالے اپنی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کو اجازت نہیں دے گا کہ خطے میں ایران مخالف پالیسی کے ذریعے خطے کے وسائل پر قبضہ کرے۔

سوئس سفیر نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ ایرانی تحفظات کو امریکی حکام تک پہنچایا جائے گا۔

News ID 1918969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha