10 ستمبر، 2023، 10:26 PM

ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت، دو جسم اور یک جان جیسی ہے، ایرانی سفیر

 ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت، دو جسم اور یک جان جیسی ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت، دو جسم اور یک جان جیسی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے عوام میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں اور دونوں اقوام کی مشترکہ تہذیب، زبان کی جڑیں، اعتقادات اور ثقافت ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کمرشل تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس مقصد کےلئے دونوں ممالک کے سربراہان نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1918779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha