مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کے لئے جانے والے فلسطینیوں پر غاصب صہیونی فورسز نے بلا اشتعال حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نمازیوں پر حملے کے نتیجے میں صہیونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ تصادم کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صہیونی فوج کے بھی تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک عمر رسیدہ فلسطینی اپنا شناختی کارڈ دکھارہا تھا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے توہین آمیز سلوک اور تشدد کے بعد فریقین میں تصادم شروع ہوا۔
صہیونی فورسز نے واقعے کے بعد مسجد اقصی کے قریبی مکانات پر چھاپہ مارکر کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
غاصب صہیونیوں کی جانب سے بے پناہ دباؤ کے باوجود مسجد اقصی میں نماز میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ