22 اگست، 2023، 8:22 AM

فلسطین، جنین میں اسرائیلی ڈرون تباہ

فلسطین، جنین میں اسرائیلی ڈرون تباہ

مقاومتی جوانوں نے جنین میں صہیونی فوج کے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جنین میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے صہونی فوج کے ڈرون طیارے کو فضاوں پر ہی تباہ کردیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی میڈیا نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے ڈرون طیارے کو صہیونی فورسز نے فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوگئی۔ صہیونی نامہ نگار تال لیو رام نے کہا کہ حماس غزہ میں اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ڈرون ٹیکنالوجی میں اسرائیل کے چلینج بن رہی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقاومت کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے غزہ کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی آئرن ڈوم فعال ہونے کی خبر دی ہے۔ روزنامہ معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آئرن ڈوم سے میزائل فائر کرکے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ غزہ میں میزائل حملے کے بعد مقاومتی ڈرون طیارے کو آئرن ڈوم کے ذریعے سرنگون کردیا ہے۔ روزنامہ معاریو کے مطابق حماس ڈرون ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی کوشش کررہی ہے۔ صہیونی دفاعی حکام بھی حماس کی اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ مستقبل میں صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی مسلح تصادم کی صورت میں حماس کی طرف سے پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔ 

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقاومتی تنظیموں کے ڈرون حملوں کی وجہ سے دو مرتبہ آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اس سسٹم سے صہیونی فورسز نے غزہ کے مغربی علاقوں کی طرف کئی میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

News ID 1918538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha