18 اگست، 2023، 11:57 AM

اربعین کے لئے ۲۵ لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوگئی، سربراہ اربعین کمیٹی ایران

اربعین کے لئے ۲۵ لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوگئی، سربراہ اربعین کمیٹی ایران

مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک پندرہ لاکھ افراد کی رجسٹریشن حتمی ہوگئی ہے جبکہ تیرہ لاکھ غیر یقینی رجسٹریشن کی وجہ سے انتظار کی فہرست میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے کہا ہے کہ اربعین کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ گذشتہ سال کی طرح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے البتہ گذشتہ دو مراحل میں رجسٹریشن کا عمل پورا ہوتا ہے اس سال اس میں تبدیلی کرکے ایک مرحلے میں محدود کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اب تک ۳ ہزار ایرانی موکب رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ ہمارا ادارہ منتظمین کے لئے سامان سرحد پار لے جانے کے سلسلے میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

میراحمدی نے تاکید کی کہ ان میں سے ۸۰ فیصد موکب عراق کے اندر لگائے جائیں گے جبکہ ۱۰ سے ۲۰ فیصد دونوں ملکوں کی سرحد پر لگائے جائیں گے اسی طرح زائرین عبور کرنے والے شہروں مثلا ہمدان وغیرہ میں بھی موکب لگائے جائیں گے جہاں متعلقہ شہر اور صوبے کے مومنین زائرین کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے سرحد پر پارکنگ کے حوالے سے کہا کہ مہران بارڈر پر ایک لاکھ اسی ہزار گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔ پارکنگ کے لئے نام اندراج کرنے والے کسی مشکل کے بغیر اپنی گاڑی پارک کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرحدوں پر پارکنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

News ID 1918471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha