29 جولائی، 2023، 2:49 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

رسم خاکی سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

خرم آباد: "گِل مالی" (خاک ملنا) عاشورہ کے دن لُر قوم کی امام حسین ع سے گہری عقیدت کا اظہار ہے جہاں اس رسم خاکی سے عشق افلاکی کی سرگوشی سے جنم لیتی ہے اور " تیری تربت میرے لئے آب حیات" کا زمزمہ عزاداروں کے لبوں پر رہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: یوم عاشور کی روایتی رسومات لرستان کے لوگوں کے عاشقانہ غم انگیز اظہار کی کہانی ہے، ایک ایسا عشق جو اس دیار کے لوگوں کو سروں پر مٹی ملتے ہوئے "تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے۔" کا زمزمہ کرنے پر ابھارتا ہے۔

اس محبت کی داستان کا آغاز عاشورہ سے پہلے کے دنوں سے ہوتا ہے اور ان دنوں ہر چیز ایک خاص عقیدت کو بیان کرتی ہے۔ شہر بھر میں خیمے لگائے گئے ہیں دیواریں اور گلیاں سیاہ پوش ہوئی ہیں اور مقامی نوحوں کی غم انگیز صدائیں دور دراز کے دیہاتوں  تک سنائی دے رہی ہیں۔

 خاکی ترین رسم عاشورہ

سوگ کے تمام مقدمات در اصل اس رسم گِل مالی کے لیے ہیں جو لورستان کے یوم عاشور کو اپنے عروج پر لے جاتی ہے۔ شاید اسے عاشورہ کی خاکی ترین رسم کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ قدیم روایت اس سرزمین کے لوگوں کے خلوص اور عقیدت سے پیدا ہوئی ہے، ایک ایسی عقیدت جو کبھی ختم نہیں ہوتی اور دن بدن گہری اور خالص ہوتی جارہی ہے۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

عاشورہ کے دن لر قوم کے لوگوں کے شانوں پر "گل مالی" اس محبت کی کہانی ہے جو اس دیار کے لوگوں کے خمیر میں اس طرح گندھی گئی ہے کہ دنیا کی سب سے  بڑی رسم عاشورہ ہے فرزند زہراء کی یاد میں غم انگیز سوگ کا مظہر ہے۔

لورستانی شہدائے کربلا کے سوگ میں مثالی ہیں

رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ محمدی گلپائیگانی جنہوں نے لرستان کے عوام کے شاندار سوگ کی تفصیل سنی اور پڑھی ہے، نے اپنے الفاظ میں کہا: لرستان کے لوگ شہداء کے سوگ میں مثالی ہیں۔
انہوں نے مرجع اعلیٰ آیت اللہ بروجردی کی یادداشتوں سے ایک قصہ نقل کرتے ہوئے کہا ہے: آیت اللہ بروجردی نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ میں عاشورا کے موقع پر اپنے گھر کے برآمدے پر بیٹھا ہوا تھا اور ماتم کرنے والوں کے جلوس آ رہے تھے۔ میری آنکھ میں بہت درد تھا اور میں کافی عرصے سے اس کا علاج کر رہا تھا۔ لیکن اس میں کوئی بہتری نہیں آئی، میں نے فیصلہ کیا کہ عزادارن امام حسین علیہ السلام کے ماتمی لباس میں سے مٹی کا ایک چھوٹا سا حصہ اپنی آنکھوں پر ڈالوں، میں نے وہی کیا اور میری آنکھیں ٹھیک ہوگئیں، مجھے اب عینک کی ضرورت نہیں رہی۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

سب بے صبری سے کسی ناخوشگوار واقعے کے منتظر ہیں

جہاں تک لورستان میں گل مالی کی خصوصی رسم کا تعلق ہے تو اس کے مختلف مراحل ہیں، جو عموماً محرم کے ساتویں دن سے شروع ہوتے ہیں، جسے "تراش عباس" کے نام سے جانا جاتا ہے، اور یہ سلسلہ شام غریبان کے بعد تک جاری رہتا ہے۔

محرم کے ساتویں دن تمام حسینی عزادار نہلاتے ہیں اور اپنے چہرے کی اصلاح کرکے خود کو مکمل طور پر صاف کرنے کے بعد صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں جسے "تراش عباس" کہا جاتا ہے۔

اس دن کے بعد سے کچھ لوگ عاشورہ کی صبح آگ جلانے کے لیے شہر میں لکڑیاں جمع کرتے ہیں تاکہ عاشورہ کے دن اگر برف باری ہو اور موسم سرد ہو تو کیچڑ میں گرنے والے سوگوار "مٹی میں گرنے کی رسم" کے دوران سردی سے محفوظ رہیں۔ اس مقصد کے لیے کچھ لوگ جگہ جگہ جا کر گھروں سے لکڑیاں مانگتے ہیں اور لوگ خوشی سے اپنی منت کے مطابق لکڑیاں دیتے ہیں۔ تاہم آج ماتمی دستوں کو درکار لکڑیاں انجمنیں اور متعلقہ ادارے فراہم کرتے ہیں۔

تاسوعا کے دن، ماتم کرنے والے ایک خاص نرم مٹی تیار کرتے ہیں اور اسے  چوراہوں میں ڈالتے ہیں اور عاشورہ کے دن اس مٹی پر گلاب کا پانی چھڑک کر عزاداروں کو فراہم کرتے ہیں۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

خرم آباد میں تاسوعا کا دن غروب آفتاب تک غم اور سوگ سے بھرا ہوا ہے۔ ہر کوئی بے صبری اور کسی ناخوشگوار واقعے کا انتظار کر رہا ہے۔ شہر میں گیلی مٹی کے ڈھیر تیار کیے جاتے ہیں اور جمع شدہ لکڑیاں بھی مٹی کے ڈھیر کے ساتھ ہوتی ہیں۔

اے صبح طلوع نہ ہو

آج رات لرستان میں ماتمی دستے یہ نوحہ پڑھتے ہیں "آج رات شاہ دین اپنے حرم  میں مہمان ہے اور کل عصر کو اس کی لاش گھوڑوں کے سموں تلے ہوگی" اور ساتھ میں پرجوش انداز میں "نکن اے صبح طلوع پڑھتے ہوئے اپنے سروں اور سینوں کو پیٹ رہے ہیں۔ ماتمی دستے رات بھر سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے صبح تک بیدار رہتے ہیں۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

"چمرونہ" کا آہنگ صبح عاشور کا غم پھیلاتا ہے

یوم عاشور کے آغاز میں چمریونہ کی غمگین آواز حسینی عزاداروں کو مجالس اور جلوسوں میں شرکت کی دعوت دے رہی ہوتی ہے۔

"چمر"، "چمری" یا "چمریونہ" ایک غم انگیز موسیقی ہے جسے سازندے مختلف تالوں میں "سرنائی" اور دف کے ساتھ بجاتے ہیں۔

"چمر" رسم کا پیغام، اس سرزمین کے لوگوں کے دکھ کی انتہا کو بیان کرنے کے ساتھ دوسرے لوگوں کے لیے بھی ایک پیغام رکھتا ہے کہ اس طرح کے ماتمی آہنگ سے ہر کوئی سمجھے گا کہ سوگواروں کے خاندان یا قبیلے سے کوئی عظیم شخص فوت ہو گیا ہے۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

لورستان کے بیشتر شہروں میں عاشورہ کی صبح "چمریون" کے ماتمی آہنگ کے ساتھ شروع ہوتی ہے اور لوگ سوگ مناتے ہیں۔

عاشور کے ماتم کا اختتام "طوق اشگس" کے ساتھ ہوتا ہے

لرستان کے لوگوں کے ماتمی جلوس دوپہر تک جاری رہتے ہیں اور آخر میں ایک رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوتے ہیں جسے "طوق اشگس" کہا جاتا ہے۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

طوق حضرت ابوالفضل (ع) کے علم کی نشانی ہے، جسے اس صوبے کے کچھ حصوں میں روایتی سوگ کے طور پر لہرایا جاتا ہے جسے "علم کشائی  یا "علم گردانی" کا نام دیا جاتا ہے۔

اس علم کو حاجت مند سوگوار عاشورہ کی دوپہر تک اٹھاتے ہیں اور آخر کار عاشورہ کی عصر حضرت عباس علیہ السلام کے علم کے گرنے کی یاد میں اس کے مختلف حصوں کو الگ کر دیا جاتا ہے۔

رسم خاکی  سے عشق افلاکی تک/تیری تربت میرے لئے آب حیات ہے مولاؑ

شیر کربلا حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے علم سے بہت سے مریض شفا پاتے ہیں اور ہر سال امام حسین اور حضرت عباس کے لیے ماتمی دستے زنجیر زنی اور سینہ زنی کرتے ہیں۔

News ID 1918105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha